Image Source :Twitter

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے کڑی شرط عائد کر دی
24 دسمبر 2018 (19:13) 2018-12-24

لاہور : آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے کڑی شرط عائد کر دی ،آسٹریلوی کرکٹ بور ڈ نے اپنے دورہ کو پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میںہونے والے میچز سے مشروط کر دیا ،آسٹریلین آفیشلز کراچی میںکھیلے جانے والے فائنل میچ کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر بورڈ کو دینگے جس کے بعد ہی آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کیلئے حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔

کرکٹ آسٹریلیا حکام پاکستان ٹیم بجھوانے کا عندیہ تو دے چکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سیکیورٹی حالات کی تسلی اور وقت لینا چاہتے ہیں، اس لیے میچز بھی ری شیڈول کیے جارہے ہیں۔پروگرام کے مطابق پہلے 19مارچ سے شروع ہونا تھی تاہم پی سی بی کی خواہش تھی کہ آسٹریلوی ٹیم کراچی لینڈ کرے اور 19 اور 21مارچ کو یہاں میچز کھیلے لیکن اب ایک پی سی بی آفیشل نے شیڈول میں ترمیم کے بعد اس سیریز کو 31مارچ سے کھیلے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے یہ سیریز 31مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انڈین پریمیئرلیگ کا پہلا میچ 29مارچ سے ہوگا تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل سے دوطرفہ سیریز کو زیادہ اہم قراردیا ہے، جس پر اب 5 ون دے میچز کے لیے 31مارچ سے 13 اپریل تک کا وقت آئیڈیل سمجھاجارہاہے۔

یاد رہے کہ 99-1998میں آخری بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی مہمان بنی تھی، 8-2007 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان میں عام انتخابات پر سیکیورٹی کو جواز بناکر یہ دورہ کینسل کردیا تھا۔


ای پیپر