آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا:وزیر اعظم عمران خان 
کیپشن:   Image Source : Facebook
24 دسمبر 2018 (18:40) 2018-12-24

اسلام آباد :نواز شریف کی گرفتاری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا ،عوام کا پیسہ بہت بے دردی سے لوٹا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22سال قانون اور انصاف کیلئے جدو جہد کی ،اب احتساب کا عمل رکنے نہیں دینگے ،پچھلے دس سالوں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ،عوام کی خاطر 24 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے لیکن عوام کی حالت بُر ی سے بُر ی ہوتی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوںنے بیرون ملک جائیدادیں بنا لیں اور عوام کو غریب سے غریب تر بنا دیا ،انہوں نے کہا احتساب کا عمل شروع ہو چکا ،اس نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنائیں گے ،اس احتساب کو اب رکنے نہیں دینگے ،کیونکہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔


ای پیپر