نواز شریف کی گرفتاری پر شیخ رشید کا حیران کن ردعمل
کیپشن:   Source : Facebook
24 دسمبر 2018 (18:16) 2018-12-24

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سادہ ہیں مخالفین کی چالاکیوں کا علم نہیں، چوروں کی منی لانڈرنگ سے ملک بچ جائے گا، معیشت بہترہو گی۔

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہد خاقان کہتے ہیں عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں، فیصلہ نہیں مانتے،شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا حامی نہیں،شہباز شریف مذاکرات کے بڑے فنکار ہیں،کیسز میں موجودہ حکومت یا عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں، لڑائی کے وقت پر این آر او مانگ لیتے ہیں، عمران خان کا بڑا پن ہے کہ میری بات سنتے ہیں، مریم نواز بیٹی جیسی ہے، زرداری سے متعلق بات کریں حاضر ہوں۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو منی ٹریل کا ثبوت دینے کا مکمل ثبوت دیا گیا، نواز شریف 2دن جی ٹی روڈ پر رہے نکلا کچھ نہیں،اسمبلی میں ٹی او آر طے نہیں ہوئے، معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا، کیسز میں موجودہ حکومت یا عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں، لڑائی کے وقت پر این آر او مانگ لیتے ہیں، دو دن انہوں نے شور مچایااسلام آباد میں طوفان آرہا ہے،ٹوئٹوں پربہار آ گئی، لاتعداد ٹوئٹس نظر آئیں گے، میں یہ کیس سپریم کورٹ لے کر گیا تھا یہ میرا کیس تھا، جو بھی تاریخ لکھے یہ فیصلہ میرے کیس کا ہے،خواجہ حارث نے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا، کیس لڑنے سے متعلق آصف زرداری سے سبق لے لیتے، ملک پر بحران کا وقت ہے اس میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے، شاہد خاقان کہتے ہیں عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں، فیصلہ نہیں مانتے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ (ن)لیگ نے شروع سے کیسز کو سیاسی کرنے کی کوشش کی، عمران خان سادہ ہیں مخالفین کی چالاکیوں کا علم نہیں، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا حامی نہیں،شہباز شریف مذاکرات کے بڑے فنکار ہیں، نواز شریف کو سعودی عرب سے لائے۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی منی لانڈرنگ سے ملک بچ جائے گا، معیشت بہترہو گی، عمران خان چین ، سعودی عرب میں ہماری معیشت کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عدالت میں پروجیکٹر پر دیکھا فریال صاحبہ نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی، المیہ ہے ملک میں ون مین سیاست ہوتی رہی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

ملک کی بدنصیبی ہے جسے سرکا تاج بناتے ہیں وہ سر جھکانے پر تل جاتا ہے، لاڑکانہ، نواب شاہ، شہداد پور، بے نظیر آباد میں ساری بے نامی زمین ہے، یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پاکستان کا سانحہ یہی ہے کہ یہاں ون مین شو ہوتا ہے، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان کا بڑا پن ہے کہ میری بات سنتے ہیں، مریم نواز بیٹی جیسی ہے، زرداری سے متعلق بات کریں حاضر ہوں، اخباروں کو بلا بلا کر بیان دیتے ہیں وہ ڈان لیکس بن جاتے ہیں۔


ای پیپر