سرفراز غصے کے تیز لیکن اچھے کپتان ہیں: یاسر شاہ
24 دسمبر 2018 (17:30) 2018-12-24

کراچی: پاکستانی باؤلر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ سرفراز احمد غصے کے تیز لیکن اچھے کپتان ہیں ٗمیرے کوچز نے والد کو قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں ٗیہ بہت آگے جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں ٗ آسٹریلیا کے اسپنر شین وارن کو دیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ایک ملاقات میں شین وارن نے مجھے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآوٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔

یاسر شاہ نے کہا کہ ٹینس گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرتے رہے ہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا ٗ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہر ہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011ئمیں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری، محنت جاری رکھی۔


ای پیپر