انشاءاﷲ نواز شریف جلد اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر با ہر آئے گا :مریم نواز
کیپشن:   Source : Facebook
24 دسمبر 2018 (17:00) 2018-12-24

لاہور : مریم نوا ز نے نوا زشریف کی سزا سے متعلق پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف انشاءاﷲ اور مضبوط ہو کر باہر آئے گا ،انہوں نے کہا ایک شخص کو کتنی بار نشانہ بنا ﺅ گے ،کتنی بار سزا دو گے ،کتنی بار جیل بھیجے گو ؟

نواز شریف کیخلاف سنائے جانے والے فیصلہ پر مریم نواز نے ایک کے بعد ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کا خوف چین نہیں لینے دے رہا ،حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمہار ے دن تھوڑے ہیں ،حکومتیں اپنے کرادار اور کارکردگی پر چلتی ہیں ،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر نہیں ،یہ فیصلے حکومتی کمزور ی کی دلیل ہیں ۔

مریم نوا زنے اپنے والد نواز شریف کیخلاف دو ریفرنسز کے فیصلہ کو اندھا انتقام قرار دیدیا ، مریم نواز نے مزید کہا کہ ’ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمیشن۔ نا سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں، وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔


ای پیپر