فوٹو بشکریہ فیس بک

شام سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر کے درمیان رابطہ
24 دسمبر 2018 (14:43) 2018-12-24

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ، شام سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں میں امریکی فوج کے جانے کے بعد شام میں ممکنہ خلا پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح پر تعاون یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی فوج کے ترجمان نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کر دیئے، تاہم فوج واپس بلانے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔


ای پیپر