جعلی اکاؤنٹس کیس، عدالت نے آصف زرداری سے جواب طلب کرلیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 دسمبر 2018 (13:49) 2018-12-24

لاہور: عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 28 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اومنی گروپ کی جائیدادیں منجمد کردیں۔ عدالت میں پروجیکٹر لگا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلائی گئی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ نے بتایا کہ بلاول ہاؤس لاہور اور کراچی کے پیسے جعلی اکاؤنٹس سے ادا کئے گئے۔ بلاول ہاؤس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسے کیوں ادا کئے گئے؟

سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ زرداری گروپ نے 53.4 بلین کے قرضے حاصل کئے۔ اومنی نے اپنے گروپ کو 5 حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے، اومنی گروپ سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کیے جاتے رہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ایان علی کہاں ہیں ؟ کیا ایان علی بیمار ہو کر پاکستان سے باہر گئیں؟ کوئی بیمار ہو کر ملک سے باہر چلا جائے تو واپس لانے کا طریقہ کیا ہے؟


ای پیپر