پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 دسمبر 2018 (12:42) 2018-12-24

اسلام آباد: پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید جنوری میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید کے چارج سنبھالنے تک رضوان سعید شیخ قائم مقام پاکستانی سفیر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتر حال میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔


ای پیپر