کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا ہو : نواز شریف
24 دسمبر 2018 (12:21) 2018-12-24

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ضمیر مطمئن ہے اور کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔

احتساب عدالت میں پیشی سے قبل لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔


ای پیپر