فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
24 دسمبر 2018 (12:15) 2018-12-24

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گھر جائیں گے یا جیل؟ احتساب عدالت سے پہلے سوشل میڈیا پر عدالت لگ گئی۔ نواز شریف سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سابق وزیراعظم کے بارے میں ہر کوئی اپنے اپنے فیصلے سنانے لگا، نواز شریف آج کی تاریخ میں سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

کسی نے لکھا نواز شریف کرپشن کا نام ہے انہوں اپنی دھرتی ماں کو لوٹا ہے۔ تو کسی نے کارٹون بنا کر کہا نواز شریف ایک بار پھر سے ماضی کے گرداب میں پھنس گئی۔ کوئی اپنے لیڈر کی تصویر اٹھائے، فیصلہ انکے حق میں ہونے کے نعرے لگاتا نظر آیا۔

تو کسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی تصویر پوسٹ کرکے بولا کہ میاں صاحب عظیم لیڈر ہیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔

آج کی ہر خبر نواز شریف پر ہو گی۔ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی سابق وزیراعظم پاکستان کے فیصلے پر نظریں جما لیں۔


ای پیپر