آسٹریلین صحافی نے بھارتی کپتان کوہلی کا مذاق اُڑا دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 دسمبر 2018 (11:49) 2018-12-24

سڈنی: آسٹریلین صحافی نے بھارتی کپتان کوہلی کا مذاق اُڑا دیا، معروف آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جسمیں لکھا کہ ویرات کوہلی بتا رہے ہیں کہ اگر میدان میں فیصلے ان کے حق میں نہ جائیں تو کس طرح کا رویہ اپنانا چاہیے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز مچل جانسن نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا ہے۔

جانسن نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ہاتھ ملا رہے تھے تب ویرات کا رویہ ٹیم پین کیساتھ توہین آمیز تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ’بدمزاج ترین کھلاڑی ‘ قرار دیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی تھی۔


ای پیپر