عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں: لیگی رہنما
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 دسمبر 2018 (11:08) 2018-12-24

اسلام آباد: العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سے قبل احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنماوں نے کہا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو ایک ہی صورت میں شکست دی جا سکتی ہے کہ عوامی حمایت کم ہو۔ موجودہ حکومت غیر جمہوری حکومت ہے انھیں اپوزیشن میں ہونا چاہئے۔

خرم دستگیر بولے کہ نواز شریف نے ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگت کر تاریخ رقم کی ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی کہتے ہیں نواز شریف نے مشکل حالات کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، امید ہے اللہ تعالی آج سرخرو کرے گا۔

باغی سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف کی رہائی کی امید نہیں ہے۔ نواز شریف کی ہمت کو سلام کرتا ہوں یہ عدالتیں کچھ بھی نہیں ہے۔


ای پیپر