شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کوما میں چلے گئے
24 اگست 2020 (22:46) 2020-08-24

پیانگ یانگ: دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کوما میں چلے گئے ہیں۔جنوبی کوریا کے ایک سفارتکار نے سنسنی خیز دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کوما میں ہیں اور ان کی بہن شمالی کوریا کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔

امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے مرحوم صدر کم دا جنگ کے ایک سابق معاون   نے دعوی کیا کہ  اپنے رہنما کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں سچائی چھپائی جارہی ہے اور کم جونگ ان   اس وقت بدحالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کا اندازہ کرتا ہوں کہ وہ کوما میں ہے لیکن اس کی زندگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ  جو 33 سالہ ہے  اپنے بھائی کے کچھ اختیارات سنبھالنے کی حیثیت میں ہے۔ایک مکمل جانشینی ڈھانچہ تشکیل نہیں دیا گیا ہے  لہذا کم یو جونگ کو منظرعام پر لایا جارہا ہے کیونکہ خلا کو طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے۔


ای پیپر