ملکی ترقی منجمند کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے :مریم اورنگزیب
24 اگست 2020 (19:12) 2020-08-24

 اسلام آ باد : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب   نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا بیان ثبوت ہے کہ ان کا دماغ درست سمت میں کام نہیں کررہا، قومی ترقی 5.8 سے 0.4 فیصد پر لاکر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے کرنٹ اکاونٹ خسارے کا کریڈٹ لینے والوں کو علم نہیں کہ انہوں نے قومی ترقی کا جنازہ نکال دیا ہے۔

  وزیراعظم کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ تب یہ خسارہ کم ہوا کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری ،مشینری، پلانٹس اور خام مال آنا بند ہوگیا ہے ملکی ترقی منجمند کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیاعمران صاحب ایک سال کی اپنی بدترین کارکردگی کا اپنے دوسرے سال کی مزید نالائقی اور نااہلی سے موازنہ کرکے خوش ہو رہے ہیں موازنہ ہی کرنا ہے تو 2018 کا 2019 اور 2020 سے کریں تاکہ آپ کو آئینے میں سچائی نظر آئیروپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرم آنی چاہئے ملکی ترقی ، کاروبار ، روزگار ختم کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے 45 فیصد روپے کی قیمت کم کرنے کے باوجود ٹیکس ہدف پورا کرنے کی تاریخی ناکامی کہتے  ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے باوجود بھی برآمدات مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے دوسال میں 13000ارب کا قرض لیا، ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، پھر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے۔


ای پیپر