نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق عمران خان کا اِن ایکشن ،اہم فیصلہ 
24 اگست 2020 (18:38) 2020-08-24

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے میاں نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک ہوئے۔ دوران اجلاس پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی اور نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں۔


ای پیپر