ملازمتوں کے حصول کیلئے کشمیری عوام پر ڈومیسائل کی شرط عائد
کیپشن:   file photo
24 اگست 2020 (16:29) 2020-08-24

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں سے شناخت چھیننے کا بھارت کا ایک اور اقدام، مودی سرکار نے ملازمتوں کے حصول کیلئے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں پر نئے آبادکاروں کی طرح ڈومیسائل کی شرط عائد کر دی۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر جیتندر سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مستقل رہائشی سند رکھنے والوں کو ملازمت کے لئے درخواست دینے اور دیگرمالی فوائد حاصل کرنے کے لئے جموں و کشمیر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔

اس سے پہلے مستقل باشندوں پر ڈومیسائل کی کوئی شرط نہیں تھی، بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں کی آبادیاتی تشکیل کو تبدیل کرنے کے لئے تازہ ترین اقدام کا مقصد جموں و کشمیر کے باسیوں اور نئے آبادکاروں کے درمیان فرق ختم کرنا ہے۔


ای پیپر