file photo

نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے، رانا ثناء اللہ
24 اگست 2020 (12:12) 2020-08-24

لاہور:مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے ، میڈیکل بورڈ اور حکومتی ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میںرانا ثناء اللہ نے کہا کہ نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ اپنے ہی بیان کی تردید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تھی تاہم اب پہلے سے بہت بہتر ہیں، ڈاکٹرز علاج کررہے ہیں وہ جب مشورہ دیں گے تو واپس آجائیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی مرضی سے اپنے وقت پر اور جب علاج مکمل ہوگا تو واپس آئیں گے، اگر وہ ڈیل کے تحت گئے ہیں تو اجازت کس نے دی ، اجازت تو حکومت اور کابینہ نے دی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف نے تو انکار کردیا تھا کہ گارنٹی اگر دینی ہے تو میں ایسے نہیں جانا چاہتا۔


ای پیپر