file photo

اظہر علی کا ریسکیو آپریشن پاکستان کو تباہی سے نہ بچاسکا
24 اگست 2020 (09:24) 2020-08-24

لندن: اظہر علی کا ریسکیو آپریشن پاکستان کو تباہی سے نہ بچاسکا، ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم فالوآن کا شکار ہوگئی۔ تیسرے دن مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 273 رنز پر تمام ہوگئی

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی، دیگر کھلاڑی انگلش بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کر دیا گیا، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 310 رنز بنانا ہوں گے۔


ای پیپر