کشمیری بڑی عظیم قوم ہے : شیخ رشید
24 اگست 2019 (21:00) 2019-08-24

دھیر کوٹ : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیری بڑی عظیم قوم ہے ، کشمیری چیچینیا اور بوسینیا نہیں ہے،کشمیر کے کروڑوں لوگ گائے بکریاں نہیں ہیں، جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی اس کو قوم کتوں کے آگے ڈال دے گی،جب مودی جیسے ہٹلر بے وقوف حکومت میں آ جاتے تواللہ نئے راستے کھول دیتا ہے،مقبوضہ کشمیر اور لال حویلی کا ایک ہی رشتہ ہے،وقت بتائے گا لال حویلی اور لال چوک ایک ہے، آج نا شملہ معاہدہ ہے نہ ایل او سی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، نازی، فاشسٹ مودی نے جو غلطی کی ہے اس کے بعد پاکستان نے مقبرضہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ہٹلر مودی نے غلطی کی ہے،کشمیر میں20دن سے کرفیو ہے ، کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، میرے خاندان کے لوگوں کی قبریں کشمیر میں ہے، مقبوضہ کشمیر اور لال حویلی کا ایک ہی رشتہ ہے،وقت بتائے گا لال حویلی اور لال چوک ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 72سال سے ساری قوم آج کے دن کے لئے پیسے اکٹھے کئے ہیں ، آج نا شملہ معاہدہ ہے نہ ایل او سی ہے،11 ماہ تک ہماری فوج نے بھارتی فوج کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بیٹھی رہی ہے، ساری دنیا ہٹلر مودی کے خلاف ہوتی جا رہی ہے، پاکستان کی سیاست میں سب سے زیادہ کشمیر اور کشمیر کے چپے چپے کو جانتا ہوں، مودی پاکستان میں حملہ نہیں کر سکتا،اگر اب جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،بلاجی کے مندر میں گھنٹی نہیں بجے گی، بھارت میں اب نہ گھاس اُگے گی نہ چڑیا چہکے گی سرینگر سے جو کال ہوگی وہ میر عتیق اور وزیر اعظم کی بھی کال ہوگی،سرینگر کی گلی گلی کو جانتا ہوں، سرینگر کی آواز پاکستان کی آواز ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 72سال سے آج کے دن کے منتظر تھے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد ختم ہو، آج ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کر لیاہے ، عمران خان کے بیان کو سہراتا ہوں کہ اب بھارت سے بات چیت نہیں ہو سکتی، کشمیری بڑی عظیم قوم ہے ، کشمیری چیچینیا اور بوسینیا نہیں ہے،کشمیر کے کروڑوں لوگ گائے بکریاں نہیں ہیں، جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی اس کو کتوں کے آگے ڈال دے گی،جب مودی جیسے ہٹلر بے وقوف حکومت میں آ جاتے تواللہ نئے راستے کھول دیتا ہے ، جواہر لال نہرو خود کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے جانے والاہے۔


ای پیپر