کشمیریوں کی آوازفوجی طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی:صدر پاکستان
24 اگست 2019 (17:27) 2019-08-24

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ دنیاکومعلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آوازفوجی طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی ، کشمیریوں کے ہر آنسو اور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آواز فوجی طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی، کشمیر کی خوبصورت وادی اور عوام کو لوٹاجارہا ہے ، کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔


ای پیپر