Source : Yahoo

سلمان اور اکشے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار
24 اگست 2018 (22:54) 2018-08-24

ممبئی:امریکی جریدے فوربز نے سب سےزیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار اکشے کماراور سلمان خان ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

معروف امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے، رواں سال اس فہرست میں بالی ووڈ کے صرف دو اداکاروں اکشے کمار اور سلمان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اکشے کمار فہرست میں 40.5 ملین ڈالرز تقریبا 284 کروڑ بھارتی روپوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

اداکار سلمان خان 38.5 ملین ڈالرز تقریبا 270 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ہالی ووڈ اداکار ڈوئن جانسن 124 ملین ڈالرز تقریبا 869 کروڑروپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اداکار جیکی چین 45.5 ملین ڈالرزتقریبا 319 کروڑروپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔


ای پیپر