Source : Yahoo

ہالی ووڈ اداکارجارج کلونی 2018 کے مہنگے ترین اداکار قرار،کتنے ملین ڈالر ز کمائے ؟
24 اگست 2018 (22:46) 2018-08-24

نیویارک: ہالی ووڈ کے اداکار جارج کلونی کو 2018 کا سب سے مہنگا اداکار قرار دیا گیا ہے ۔ اداکار نے سال 2018 کے دوران 239 ملین ڈالرز کمائے۔

جارج کلونی نے سال 2017 میں اپنی ایک کمپنی کاسامیگوس کو ایک برطانوی کمپنی کے ہاتھ فروخت کر دیا تھا جس سے بھی انہیں خاصی آمدنی حاصل ہوئی تھی،ان کے بعد اس فہرست میں جانسن کا نام آتا ہے جنہوں نے ایک سال کے دوران 124 ملین ڈالرز اپنے اکاﺅنٹ میں اکٹھے کئے، ان کی فلموں جمانجی اور ویلکم ٹو دی جنگل نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا جس سے بھی انہیں خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوئی۔اس فہرست میں تیسرا نمبر اداکار ڈاﺅنی کا ہے۔ آئرن مین میں ایک جاندار کردار کرنے والے اس اداکار نے اپنی محنت سے 81 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔


ای پیپر