پنجاب پولیس سے متعلق عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اہم حکم دیدیا
کیپشن:   Source : Yahoo
24 اگست 2018 (16:23) 2018-08-24

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اور پولیس کلچر کی تبدیلی پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گذشتہ روز ملاقات کی جس میں صوبے میں انقلابی تبدیلیوں اورپولیس کلچر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور نئی حکومت کو ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔


ای پیپر