سرگودھا شہر کے وسط میں واقع جامع مسجد اشرفیہ گول چوک فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار
24 اپریل 2021 (08:57) 2021-04-24

سرگودھا : سرگودھا شہر کے وسط میں واقع جامع مسجد اشرفیہ گول چوک فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ سترسالہ قدیم مسجد چار بڑے بازاروں کے سنگم پر واقع ہے ۔ تاریخی مسجد میں پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔

سرگودھاشہر کے وسط میں واقع بلند وبالا میناروں اور خوبصورت گنبد کی حامل   جامع مسجد اشرفیہ گول چوک  کی پاکستان بھر میں شہرت ہے۔اس مسجد کی بنیاد 5 فروری 1952 میں رکھی گئی ۔ قیام  پاکستان سے قبل یہاں پانی کا  کنواں ہوا کرتا تھا جیسے ختم کرکے بازار آباد کیا گیا ۔  بازارکے اوپر گول مسجد کی تعمیر شروع ہوئی جو پانچ سال میں مکمل ہوئی ۔

مسجد کے خطیب قاری وقار احمد عثمانی نے کہا ہے کہ مسجد کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے ۔ بازاروں کے اوپر تعمیرکی گئی جامع مسجد اشرفیہ فن تعمیر کا اعلی شاہکار ہے،گول مسجد کی انتظامات محکمہ اوقاف کے سپرد ہیں۔

چار بڑے بازاروں  کے درمیان قائم تاریخی مسجد میں  5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے تاہم محکمہ اوقاف کو مسجد کے بعض حصوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے ۔ کیمرہ ٹیم  کیساتھ محمد عمران گورائیہ نیو نیوز سرگودھا۔ 


ای پیپر