جہانگیر ترین کس اہم شخصیت سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں ،اہم خبر
24 اپریل 2020 (23:30) 2020-04-24

لاہور :آٹا ،چینی سکینڈل سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں جہاں عمران خان اور جہانگیر ترین میں دڑاریں پڑنے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ،وہیں کچھ غیر سیاسی دوست عمران خان اور جہانگیر ترین میں ملاقات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام پہنچایا ہے کہ میں احتساب کے لئے حاضر ہوں لیکن احتساب صرف میرے اکیلے کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف مجھے ٹارگٹ مٹ کیا جائے بلکہ دوسرے وزراء کا بھی احتساب کیا جائے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کروانے کے لئے ان کے غیر سیاسی دوست کوششیں کر رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان دونوں کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔


ای پیپر