غریب عوام کی حکومت نے ایک اور مشکل دور کر دی
24 اپریل 2020 (20:54) 2020-04-24

اسلام آباد :کرونا کے قہرمیں حکومت پاکستان نے غریب عوام کی ایک اور مشکل آسان کر دی ،احساس پروگرام کے تحت عوام کو جتنے بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں وہ مکمل طور ڈیجٹل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ہی دئیے جاتے ہیں ،ایسے میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کے انگوٹھے کا مسئلہ آ رہاتھا ،احساس پروگرام کی چیئرمین پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ 27 اپریل سے نادرا کے تمام دفاترز کھول دیے جائیں گے، جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ آرہا ہے وہ نادرا کے دفتر جا کر تصدیق کروالیں ۔

ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔صوبائی سطح کے بعد تمام ڈسٹرکٹ کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی تفصیلات بھی اب ویب سائٹ سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ شفافیت کے لحاظ سے یہ ایک تاریخی پروگرام ہے۔ احساس ایمرجنسی پروگرام میں شفافیت بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام بالکل غیرسیاسی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق تمام کام شفاف طریقے سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، کیش امداد کے لیے 14 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 638 ایس ایم ایس موصول ہوئے، 48ملین ایسے شناختی کارڈ نمبر تھے جو ایک بار سے زائد ایس ایم ایس سے آئے، اضلاع کی طرف سے ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ نمبر موصول ہوئے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ کہ تاریخ والے میسج کا انتظار کریں اور پھر سینٹر جائیں۔


ای پیپر