رمضان میں نمازیوں کو مساجد میں جانے سے نہیں روکا جائے گا :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
24 اپریل 2020 (19:47) 2020-04-24

لاہور :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انوار الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مساجد سے متعلق بڑا مشکل فیصلہ کیا ہے ،نمازیوں کو مساجد میں جانے سے نہیں روکا جائے گا ،البتہ نماز اور تراویح سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری علماء پر ہے۔

وزیر مذہبی امور کاکہنا تھا کہ اللہ کرے ملک بھر میں ایک ہی دن روزے کی خواہش زندگی میں ہی پوری ہو جائے۔ مساجد کے متعلق حکومت نے کافی مشکل فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نمازیوں سے متعلق کچھ شرائط اور لائحہ عمل ہے۔ نماز اور تراویح سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری علمائے کرام پر ہے۔


ای پیپر