file photo

کورونا وائرس سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 237 تک جا پہنچی
24 اپریل 2020 (10:06) 2020-04-24

لاہور: پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 13 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 237 تک جا پہنچی۔ 642 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 11 ہزار 155 ہوگئی۔

پنجاب میں کیس کی تعداد 4 ہزار 767، سندھ میں 3671 کیس رپورٹ ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 1541 افراد وبا کا شکار ہوئے، بلوچستان میں607 کیسز ہوگئے، گلگت بلتستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 214 شہری کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ، ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 527 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔


ای پیپر