دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 57 ہو گئیں
24 اپریل 2020 (09:51) 2020-04-24

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 57 ہو گئیں، وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 25 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 50 ہزار 243 افراد موت کے منہ میں جاچکے، متاثرین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 709 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں 25 ہزار 549، اسپین میں 22 ہزار 157، فرانس میں 21 ہزار 856 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں مزید 638 ہلاکتوں کے ساتھ تعداد 18 ہزار 738 تک جاپہنچی ہے۔

دنیا بھر میں 7 لاکھ 45 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا کے خلاف جنگ جیت کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر