عالمی ادارہ صحت نے مزید تین ویکسین کی انسانی ٹرائل کی اجازت دیدی
24 اپریل 2020 (09:45) 2020-04-24

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے مزید تین ویکسین کی انسانی ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا بھر میں ایسی ویکسین کی تعداد چھ ہوگئی، جن کے تجربات انسانوں پر کیے جارہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کورونا وائرس کے خلاف اس وقت 77 ویکسین پر کام جاری ہے، اب تک 6 ویکسین کو انسانوں پر تجربات کی اجازت دی گئی ہے۔ تین ویکسین چینی ماہرین نے تیار کی ہیں جبکہ دو امریکا اور ایک برطانیہ میں تیار کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی عام افراد تک رسائی میں 12 سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔


ای پیپر