چین کی کمپنی کا کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ
24 اپریل 2020 (09:31) 2020-04-24

اسلام آباد: چین کی کمپنی کا کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کہتے ہیں، چین کی کمپنی نے پاکستان میں تجربات کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ویکسین کے حوالے سے مزید تفصیلات طلب کیں ہیں، ماہرین چینی کمپنی سے ملنے والی معلومات پر حفاظت، طریقہ کار، اور فیزیبلٹی کی جانچ کریں گے۔

ماہرین کی آرا کے بعد ، ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا جائے گا، ویکسین کے استعمال کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


ای پیپر