Image Source : Facebook

بلاول بھٹو زرداری کو ”صاحبہ“کہنے پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا
24 اپریل 2019 (22:26) 2019-04-24

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

بدھ کوشہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم اس منصب کے لئے اہل ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے الفاظ نامناسب،شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔

اس سے قبل ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی زبان ان کی تعلیم،تربیت اور ذہنیت کا خوب پتہ دیتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا کم ظرف سیاسی مخالف نہیں دیکھا۔عمران خان کے بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی تنقید کی تھی۔


ای پیپر