Image Source : Twitter

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی نیب کے شکنجے میں آگئے ،اہم پیش رفت ،سنگین الزامات
24 اپریل 2019 (19:10) 2019-04-24

لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین کھلاڑی عثمان بزدار بھی نیب شکنجے میں آگئے ،نیب نے عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کیخلاف مبینہ کرپشن کی دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں ، نیب نے کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے اور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3 کی بجائے 7 کروڑ میں کرانے کا الزام ہے،وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی،اس کے علاوہ عثمان بزدار پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔


ای پیپر