Image Source : INP

زرداری کا انتہائی قریبی دوست ندیم بھٹو عدالت میں رو پڑا ،سنسنی خیز انکشافات
24 اپریل 2019 (18:23) 2019-04-24

کراچی :آصف علی زداری کا کا رخاص بھٹو ہاﺅس کا انچارج اور بھٹو خاندان کا حساب کتاب چلانے والا ندیم بھٹو عدالت میں روپڑا ،ندیم بھٹو کے اکاﺅنٹ میں اومنی گروپ سمیت دیگر گمنام اکاﺅنٹس سے پیسے ٹرانسفر ہوتے تھے جس کے بعدندیم بھٹو زرداری خاندان اور پارٹی کے دیگر اخراجات کو کنٹرو ل کرتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق بھٹو ہاﺅس کے انچارج ندیم بھٹو سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ،ندیم بھٹو ہی ایک ایسا شخص ہے جس کے اکاﺅنٹ میں اومنی گروپ اور دیگر گمنام اکاﺅنٹس سے رقم ٹرانسفر کی جاتی تھی جس کے بعد بھٹو ہاﺅس کے اخراجات کو چلا یا جا تا تھا ،انہیں پیسوں سے نو ڈیرو ہاﺅس کے ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات سمیت رہنماﺅں کے ہوائی ٹکٹس بھی اس کے اکاﺅنٹ سے خریدے جا تے تھے ۔

ندیم بھٹو عدالت میں پیشی پر رو پڑا ،اس کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ہوں میرے پاس وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں ،ندیم بھٹو نے روتے ہوائے عدالت میں کہا کہ وہ نہیں جانتا کہ اکاونٹ میں اتنے پیسے کہاں سے آئے۔جج نے سوال کیا ہے کہ نوڈیورو والے کہاں گئے؟ کیا مشکل وقت میں آپ لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے؟ جس پر ندیم بھٹو نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں کوئی نہیں پوچھتا۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاو?نٹس کیس میں نیب جے آئی ٹی نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ بھٹو ہاﺅس نوڈیرو میں چھاپہ مار کے بھٹو ہاﺅس کے انچارج اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو گرفتار کرلیا تھا۔عبدلندیم بھٹو جعلی اکاﺅنٹس سے رقم نکلوا کر بھٹو ہاو?س کے اخراجات چلاتا تھا، جبکہ اس کا بھائی جبار بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذاتی فوٹو گرافر رہا ہے۔


ای پیپر