Image Source : Facebook

موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل
24 اپریل 2019 (17:59) 2019-04-24

کراچی :کراچی میںبدلتے موسم کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیلی کا اعلان کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،تاہم ابھی کسی قسم کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سکول و کالجز کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکول و کالجز کے اساتذہ سہ پہر تین بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

قبل ازیں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی تھیں لیکن 2017ء میں بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔


ای پیپر