Image Source : Facebook

موبائل لو ڈ کروانے والوں کیلئے بُری خبر
24 اپریل 2019 (17:22) 2019-04-24

اسلام آباد : موبائل لوڈ کے مزے اُڑانے والے صارفین کی موجیںختم ہو گئیں ،سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے موبائل لوڈ پر ٹیکس بحال کر دیا ،اب صارفین کو 100کے لوڈ پر پہلے کی طرح 75روپے ہی ملیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 100 روپے کے کارڈ پر100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا، موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسز بحال کردیے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 12جون کوجاری حکم امتناع واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی تھیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل تھے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی پر جواب طلب کیا جائے۔


ای پیپر