سکرین شوٹ

عمران خان نے ایران میں جو اعتراف کیا اس پر تو آرٹیکل 6 لگنا چاہئے: خورشید شاہ
24 اپریل 2019 (15:27) 2019-04-24

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کے اعتراف پر تو آرٹیکل چھ لگنا چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری پر بھارت کے حوالے سے الزام لگانے والے بتائیں عمران خان نے ایران میں کیا اعتراف کیا؟ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران سوال اٹھا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مان لیتے ہیں سابق حکمران نااہل تھے، لیکن ان کے دور میں مزدور، ملازم، کسان اور بزرگ سب خوش تھے۔ خورشید شاہ نے حکومت سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں، پیپلز پارٹی کا وزیرخزانہ کیسے کامیاب ہے؟


ای پیپر