حمیرہ ارشد اور احمد بٹ میں طلاق
24 اپریل 2019 (14:10) 2019-04-24

لاہور : گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان طلاق ہو گئی۔ دونوں نے باہمی رضا مندی کے بعد علیحدگی اختیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے بالآخر اپنے شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی، دونوں میاں بیوی کا ایک عرصے سے جھگڑا چلا آ رہا تھا تاہم خاندان کے معززین کی جانب سے ہر بار صلح کروا دی جاتی تھی۔ اس کے باوجود حمیرا ارشد اور ان کے شوہر میں مخاصمت اس قدر بڑھی کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کر ڈالی تاہم اس بار بھی معاملہ رفع دفع کروا دیا گیا۔

تاہم اب حمیرا ارشد نے کڑوا گھونٹ پیتے ہوئے اپنالخت جگر احمد بٹ کے حوالے کر دیا اور طلاق لے کر علیحدگی اختیار کر لی۔


ای پیپر