فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 اپریل 2019 (12:17) 2019-04-24

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں۔ معاملات کو بات چیت اور خوش اسلوبی سے طے کیا جاتا ہے۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری جو بھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مضبوطی کیلئے ہیں۔


ای پیپر