فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی
24 اپریل 2019 (10:18) 2019-04-24

لاہور: ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت، پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش، کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل، فصلوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، اٹک، بنوں، غذر، چھترپلین اور سوات میں بھی بارش، آندھی سے نظام زندگی درہم برہم، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ میرپور اور ہری پور میں بارش سے کھڑی اور تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔

کراچی میں آج موسم گرم رہے گا، درجہ حرات 36 ڈگری ہوگیا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔


ای پیپر