فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے، کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا: شاہ محمود قریشی
24 اپریل 2019 (09:56) 2019-04-24

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے، کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہتھیار محفوظ ہیں ، جس کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے۔ جاپانی قیادت کو پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف میں جاپان کے اثر ورسوخ کے پیش نظر جاپانی قیادت سے بات کی، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدباب سے متعلق بھی بات ہوئی، جبکہ 18 جولائی کو ٹوکیو میں اعلیٰ سطح کے اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ اگلے دورے پر چین روانہ ہوگئے جہاں ان کی وانگ ژی سے خصوصی ملاقات ہوگی۔ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ای پیپر