Photo Credit Yahoo

بڑی وکٹ گرنے والی ہے ،چیئرمین تحریک انصاف
24 اپریل 2018 (19:41) 2018-04-24

تحریک انصاف کے چیئرمین اچانک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بڑی خبر بھی سنا دی ،انہوں نے کہا کہ اب ہم بڑی وکٹ گرانے والے ہیں ،اس وقت ضروری ہے کہ پی ٹی آئی میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہو ں ،انہوں نے کہا عوام کا سیلاب 29نومبر کے بعد تحریک انصاف کے سونامی میں شامل ہو جائیگا ،واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور میں اہم سیاسی شخصیات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے دورہ پر تھے ۔و ہ اپنا مشن ادھوڑا چھوڑ کر اچانک اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اچانک لاہور کا دورہ چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہونے کی کوئی خاص وجہ تو نہیں بتائی گئی لیکن جاتے جاتے بڑی خبر بھی سنا دی ۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے جواب میں عمران خان نے کہا یہ ابھی نہیں کہہ سکتا ۔

اس سے پہلے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی کسی کی زندگی بدلنے کیلئے جھٹکا ضرور دیتا ہے کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا، تاہم والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال نہیں ہے اور کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے اور تب سوچا ایسا ہسپتال پاکستان میں بناو¿ں کہ کسی کو پاکستان سے باہر نہ جانا پڑے۔


ای پیپر