Photo Credit Yahoo

 سابق ’را ‘چیف نے کشمیر سے متعلق بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا
24 اپریل 2018 (17:54) 2018-04-24

بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ نالیس ونگ ’ را ‘کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ کشمیر ی عزت وقار اور انصاف چاہتے ہیں لیکن بھارت میں کوئی ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق امر جیت سنگھ نے پتر کار بھون پونے میں کشمیر کے موضوع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور معتبر سیاستدان شونت سنہا نے گزشتہ ماہ وادی کشمیر کے آٹھ روزہ دورے سے واپسی پر اپنے تاثرات ان الفاظ میں بیان کئے کہ ہم وادی کشمیر کھو رہے ہیں ۔

دلت سے 2000ءتک ” را “ کے سربراہ رہ چکے ہیں انہوں نے   کہا کہ یشونت سنہا نے کنسر  نڈ سٹے زنز گروپ کے نام سے ایک بھارتی وفد کے ہمراہ مارچ میں جموں کشمیر کا دورہ کیااور واپسی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال مزید بگڑ چکی ہے اور جموں کی صورتحال انتہائی نازک ہے ۔دلت کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں کی وجہ سے کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر فرقہ واریت کی آگ میں جھونک رہے ہیں ۔

راکے سابق سربراہ نے بھارت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کشمیری عزت ووقار اور سب سے بڑھ کا انصاف چاہتے ہیں لیکن بھارتی سرکار میں سے کوئی بھی ان کی بات سننے کو تیار نہیں۔


ای پیپر