Photo Credit Yahoo

وہاب ریاض کے چاہنے والوں کیلئے بر ی خبر آگئی
24 اپریل 2018 (16:47)

فاسٹ بالر سرجری کے سبب پاکستان کپ سے باہر ہوگئے
لاہور:فاسٹ بالر وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 32سالہ وہاب ریاض کافی عرصے سے ناک کے مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں جس سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے اب انہیں آپریشن کا مشورہ دیا گیا جو28 اپریل کو ہوگا، اس کے بعد انھیں 2 سے ڈھائی ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو دورئہ برطانیہ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ سلیکٹرز کے اس فیصلے پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔


ای پیپر