پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آئوٹ کرنا پسند کروں گا : باکسر عامر خان

24 اپریل 2018 (14:47)

لندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آٹ کرنا پسند کروں گا ۔یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلاں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں ۔

مزیدخبریں