سعودی عرب نے بھارت پر بڑی پابندی عائد کر دی 
23 ستمبر 2020 (23:54) 2020-09-23

جدہ : سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سعودی عرب نے بھارت کے لئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارت کی جانب سے کورونا کیسز کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

سعودی عرب ایوی ایشن نے پابندی کا نوٹس جاری کر دیا  جس کے مطابق سعودی عرب نے بھارت کے لئے اپنی ساری پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔ بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا کیسز کو کنٹرول کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کیسز سامنے آ رہے ہیں۔


ای پیپر