سعودی عرب نے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی
23 ستمبر 2020 (22:08) 2020-09-23

ریاض: سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائیگی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار کو اجازت ملے گی جبکہ 60 ہزار افرادکو مسجدالحرام میں نماز اداکرنیکی اجازت ہوگی۔


ای پیپر