ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد35 ہو گئی
23 ستمبر 2020 (21:28) 2020-09-23

ممبئی :بھارتی شہرممبئی کے مغرب میں 38کلومیٹر کی دوری پر واقع بھیوانڈی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 تک پہنچ گئی جبکہ بدھ کو اس المناک حادثے کے 52 گھنٹے گزرنے کے باجود بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ 3 منزلہ عمارت پیر کی صبح اس وقت منہدم ہوگئی جب رہائشی سورہے تھے ،حادثے میں 12 بچے بھی ہلاک ہوئے جبکہ 25 دیگر افراد کو متعدد زخموں کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے منہدم عمارت کے مالک کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ اس منہدم عمارت کے ملبے کو ہٹانے کاکام جاری ہے جہاں 40 فلیٹس میں تقریبا 150رہائشی  موجود تھے۔

 پولیس کا دعوی ہے کہ مالک نے نہ ہی عمارت کے ٹوٹے ستونوں کی مرمت کے لئے کوششیں کیں اورنہ ہی لوگوں کوعمارت خالی کرنے پرآمادہ کیا ۔شہری انتظامیہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ واقع کے حوالے سے 2 عہدیداروں کو معطل کیا گیا ہے ۔


ای پیپر