اب کتے کورونا کے مریضوں کی شناخت کریں گے
23 ستمبر 2020 (19:11) 2020-09-23

ہیل سنکی : فن لینڈ میں کتوں کو کورونا وائرس کی تشخص کیلئے استعمال کیا  جانے لگا۔ ہیل سنکی ایئر پورٹ پرکتے سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کرنے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی انتظامیہ نے کتوں کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخص کا عمل شروع کر د یا ہے اور یہ سب ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کتے کورونا وائرس کی سو فیصد تشخص کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے فن لینڈ کے ہیل سنکی ایئر پورٹ پر کتوں کو اس ڈیوٹی پر لگا بھی دیا گیا ہے۔

ہیل سنکی ایئر پورٹ پر اس سلسلہ میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ 10 کتوں کو ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے جہاں پر ایک شفٹ میں 4 کتے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں فن لینڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہم اس سلسلہ میں بانیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کتوں کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے دیگر ایئر پورٹس پر بھی کتوں کو اس کام کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ 


ای پیپر