چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کی پاکستان آمد
23 ستمبر 2020 (19:01) 2020-09-23

 اسلام آباد : سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ  پاکستان طے پاگیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے  بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ  پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے  ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔


ای پیپر